امریکی سفیر کی یوسف گیلانی سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف سیاست دانوں سے ملاقاتیں

یوسف رضا گیلانی نے الیکشن 2024 میں جنوبی پنجاب کے سیاسی منظر نامے سے متعلق تفصیلی بات چیت کی۔


ویب ڈیسک November 18, 2023
یوسف رضا گیلانی نے الیکشن 2024 میں جنوبی پنجاب کے سیاسی منظر نامے سے متعلق تفصیلی بات چیت کی۔

پاکستان میں تعینات امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملتان میں سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کی ہیں جن میں آزادانہ، منصفانہ انتخابات کی اہمیت، پاکستان تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کی مضبوطی پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

امریکی سفیر ڈونلڈ اے بلوم نے ملتان میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کی میزبانی میں منعقدہ ایک اجتماع میں مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقات کی۔

اجلاس میں جنوبی پنجاب کی مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے سفیر سے ملاقات کی۔

سابق گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار دوست محمد خان کھوسہ، سینیٹر رانا محمود الحسن، ایاز خان نیازی، سابق ایم این اے مینا لغاری ، خالد خان خاکوانی، سابق ایم این اے نتاشا دولتانہ ، شہناز سلیم، سابق ایم پی اےاحمد مجتبیٰ گیلانی ، سابق ایم این اے عبدالقادر گیلانی اور سابق صوبائی وزیر پنجاب علی حیدر گیلانی نے وفد کا استقبال کیا۔

یوسف رضا گیلانی نے الیکشن 2024 میں جنوبی پنجاب کے سیاسی منظر نامے سے متعلق تفصیلی بات چیت کی۔

yusuf

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں