بھارت سے کہیں گے وہ اسموگ کے خلاف اقدامات کرے وزیر ماحولیات پنجاب

کسان بھارت میں فصلیں جلاتے ہیں اور ساری ہوا لاہور کی جانب آ جاتی ہے، بلال افضل، سیٹر اسٹیج میں بات چیت


ویب ڈیسک November 18, 2023
(فوٹو : فائل)

نگراں وزیر ماحولیات بلال افضل نے کہا ہے کہ اسموگ کے خلاف مصنوعی بارش کا فیصلہ کیا گیا ہے، بھارت میں فصلیں جلانے پر دھند یہاں آتی ہے ہم بھارت سے کہیں گے کہ وہ اسموگ کے خلاف اقدامات کرے۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ''سینٹر اسٹیج'' میں گفت گو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسموگ کے تدارک کے لیے مصنوعی بارش برسانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ہم 28 اور 29 جنوری کو لاہور میں مصنوعی بارش کے ذریعے اسموگ کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر قابو پانے کا پلان تشکیل دے رہے ہیں، 28 اور 29 نومبر کو امید کی جا رہی ہے کہ لاہور میں موسم ابر آلود ہو گا اور ان بادلوں پر جہاز کے ذریعے سالٹ کا چھڑکاؤ کیا جائے گا تو بارش کا امکان پیدا ہو سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب یونیورسٹی کے ایکسپرٹس مصنوعی بارش کے حوالے سے پلان تشکیل دے دہے ہیں اور پلان تجویز کریں گے، گزشتہ دنوں جو بارش ہوئی اس سے اسموگ میں خاطر خواہ کمی آئی تھی۔

نگران وزیر ماحولیات کا کہنا تھا کہ بھارت میں کسان جو فصلیں جلاتے ہیں اس سے ہمارے ہاں اسموگ کی صورتحال میں اضافہ ہو جاتا ہے، کسان وہاں فصلیں جلاتے ہیں اور ساری ہوا لاہور کی جانب آ جاتی ہے، ہم اپنی سائیڈ پر پر ساری چیزیں کنٹرول کر بھی لیتے ہیں تب بھی مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے ساتھ جو بھارت کا علاقہ لگتا ہے وہ ہے ہی رائس بیلٹ، اس حوالے سے بھارت کو اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ ہماری فضا ٹھیک ہوسکے ایسے اقدامات کیے جائیں کہ فصلوں کو جلانا نہ پڑے۔

نگران وزیر ماحولیات پنجاب نے کہا کہ اسموگ کے مسئلے کے حوالے سے ہم ڈپلومیٹک چینل استعمال کریں گے، ہم وزیر اعظم پاکستان سے درخواست کریں گے کہ وہ بھی بھارت کو تحریری طور پر اس مسئلے کے حوالے سے آگاہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک قومی اور بین الاقوامی ایشو بن چکا ہے، ہماری فضا آلودہ ہے جس کے تدارک کے لیے لانگ ٹرم پالیسز بنانے کی ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں