غزہ میں اقوام متحدہ کے اسکول پر اسرائیلی بمباری 50 فلسطینی شہید
ایک ہی خاندان کے 32 افراد شہید، 19 بچے شامل، کمرے اور راہداریاں لاشوں سے بھرے ہوئی ہیں جن میں متعدد بچے شامل ہیں
فلسطین میں غزہ کے علاقے جبالیہ میں قائم اقوام متحدہ کے اسکول الفخورہ میں قائم پناہ گزیں کیمپ پر اسرائیلی فورسز کی بمباری کے نتیجے میں کم ازم کم 50 افراد شہید ہوگئے جس میں ایک ہی خاندان کے 32 افراد شامل ہیں جن میں 19 بچے ہیں۔
بین الاقوامی خبرایجنسی رائٹر اور اے ایف پی کے مطابق بمباری کا شکار اسکول اقوام متحدہ کے زیرانتظام ہے۔
اسرائیلی طیاروں نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شمالی غزہ میں جبالیہ مہاجر کیمپ میں واقع الفخورہ اسکول کو نشانہ بنایا جہاں جنگ سے بچنے کےلیے فلسطینیوں نے پناہ لی ہوئی تھی۔ شہدا میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی فورسزنے خان یونس کی رہائشی عمارت پربم برسا دئیے، بچوں سمیت 26 افراد شہید
سوشل میڈیا پر اسرائیلی بمباری کے بعد کی خون ریز تصاویر اور ویڈیوز سامنے آگئیں۔ کمرے اور راہداریاں فلسطینیوں کی لاشوں سے بھرے ہوئی ہیں جن میں سے متعدد بچے ہیں۔
اسی سے متعلق : اسرائیلی فورسز کی دھمکی پر الشفا اسپتال خالی کردیا گیا
الجزیرہ کے ایک نمائندے نے بتایا کہ اس اسکول میں سیکڑوں لوگوں نے پناہ لے رکھی تھی کہ اسرائیلی فوج نے اسے آگ و خون میں نہلادیا۔

وزارت صحت غزہ کے مطابق حملے میں ایک ہی خاندان کے 32 افراد بھی شہید ہوگئے، ابوحبل فیملی کے شہید ان 32 افراد میں 19 بچے بھی شامل ہیں، وزارت صحت نے شہدا کے ان ناموں کی فہرست بھی جاری کردی ہے۔