پانی میں تین منٹ کے دوران 38 جادوئی کرتب دِکھانے والی امریکی لڑکی

13 سالہ امریکی لڑکی نے زیرِ آب رہ کر 38 جادوئی کرتب دِکھا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ بنایا

ایک امریکی لڑکی نے تین منٹ تک زیرِ آب رہ کر 38 جادوئی کرتب دِکھا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا۔


13 سالہ ایوری ایمرسن فشر نے امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں قائم ایکوئریم آف دی بے کے ٹنل ٹینک میں جا کر یہ ریکارڈ بنایا۔


ایوری ایمرسن نے غوطہ لگا کر تین منٹ میں جادو کے 38 کرتب دِکھاتے ہوئے 2020 میں برطانوی جادوگر مارٹِن ریس کا ریکارڈ توڑا۔ برطانوی جادوگر نے تین منٹ میں 20 کرتب دِکھا کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔











View this post on Instagram


A post shared by Guinness World Records (@guinnessworldrecords)





ایوری ایمرسن کے پاس 12 اسکوبا ڈائیونگ کی اسناد موجود ہیں اور وہ 30 سے زیادہ بار سمندر میں غوطہ خوری کر چکی ہیں۔


ان کا کہنا تھا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ ان کا ریکارڈ لوگوں میں سمندروں کی حفاظت کے لیے آگہی پھیلائے گا۔

Load Next Story