چکوال میں 14 مدرسے کے بچوں سے زیادتی 2 معلم گرفتار

متاثرہ بچوں کی عمریں 9 سے 14 سال کے درمیان ہیں، گرفتار ملزمان نامعلوم مقام پر منتقل


Staff Reporter/ November 18, 2023
فوٹو فائل

چکوال کے علاقے صدر میں واقعہ مدرسے میں 14 نابالغ طالب علموں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے دو معلموں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق چکوال میں تھانہ صدر پولیس اسٹیشن میں مستنیر سلطان نامی شہری نے مدرسے میں 14 بچوں کے ساتھ پیش آنے والے زیادتی کے واقعے پر مقدمہ درج کرایا۔

مقدمہ اندراج کے بعد پولیس نے مدرسے میں چھاپہ مار کر دو معلموں کو گرفتار کرلیا جن کی شناخت انیس اور ذیشان کے نام سے ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے ملزمان کو تفتیش کیلیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

ایف آئی آر میں مدعی نے مؤقف اختیار کیا کہ میرے بچے سمیت مدرسے میں پڑھنے والے 14 طلبا کو دو قاریوں انیس اور ذیشان نے متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا۔ متاثر ہونے والے بچوں کی عمریں 9 سے 14 سال کے درمیان ہیں۔

مدعی مقدمہ نے مؤقف اختیار کیا کہ قاری بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد انہیں چاقو سے ڈراتے اور چھری کی نوک سے جسم پر Z کا نشان بناتے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔