لیجنڈری فٹبالر ڈیوڈ بیکھم نے شاہ رخ خان کو ’عظیم انسان‘ قرار دے دیا
فٹبالر یونیسیف پروگرام کی سپورٹ اور انڈیا نیوزی لینڈ سیمی فائنل کو دیکھنے کیلئے انڈیا پہنچے تھے
برطانیہ کے لیجنڈری فٹبالر ڈیوڈ بیکھم نے بالی وڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کو 'عظیم انسان' قرار دیا ہے۔
ڈیوڈ بیکھم کے دورہ بھارت کے موقع پر بالی وڈ کنگ نے انہیں اپنے گھر میں دعوت دی جہاں دیگر معروف شخصیات بھی موجود تھیں۔
فٹبالر یونیسیف پروگرام کی سپورٹ اور انڈیا نیوزی لینڈ سیمی فائنل کو دیکھنے کیلئے انڈیا پہنچے تھے جہاں بالی وڈ کے متعدد ستاروں سے ان کی ملاقات ہوئی۔
شاہ رخ خان کی دعوت پر فٹبالر نے انسٹاگرام پر لکھا کہ وہ عظیم انسان کے گھر میں خوش آمدید کیے جانے کو اپنا اعزاز سمجھتے ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ شاہ رخ خان کی فیملی اور دوستوں سے ملاقات ان کے دورے کا بہترین اختتام تھا اور وہ اس پر اداکار کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔