
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے تھانہ سول لائن میں اداکارہ حبا بخاری، ثنا فخر، اداکار ارسلان نصیر، اکبر اسلم، فرحان گوہر، رائٹر خرم عباس اور ڈائریکٹر حسن طلعت کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ڈرامے کے خلاف درخواست میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مذکورہ ڈرامے سے لوگوں کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں اس لئے ڈرامے کو فوری طور پر بند کرکے نامزد ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔