بھارت کے پاس کسی لیفٹ ہینڈر کے بغیر ورلڈکپ جیتنے کا دوسرا موقع

1992میں پاکستان کے اوپنر عامر سہیل تھے جب کہ 2011میں گوتھم گھمبیر بھارتی ٹیم کو دستیاب رہے


Sports Desk November 19, 2023
1992میں پاکستان کے اوپنر عامر سہیل تھے جب کہ 2011میں گوتھم گھمبیر بھارتی ٹیم کو دستیاب رہے۔ فوٹو: ٹوئٹر

بھارت کے پاس ٹاپ 6 بیٹرز میں کسی لیفٹ ہینڈر کے بغیر ورلڈکپ جیتنے کا دوسرا موقع ہوگا۔

ایڈیشن 1975اور 1979میں ویسٹ انڈیز کو بائیں ہاتھ کے رائے فیڈرکس،کالی چرن اور کلائیو لائیڈ کی خدمات حاصل تھیں،1983کی فاتح بھارتی ٹیم کے ٹاپ 6میں کوئی لیفٹ ہینڈر نہیں تھا،ورلڈکپ 1987 کی ونر آسٹریلیا کیلیے ایلن بارڈر کھیلے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ فائنل؛ 1992 کی وننگ ٹیم کے کپتان عمران خان تقریب میں شریک نہیں ہونگے

1992میں پاکستان کے اوپنر عامر سہیل تھے،1996کا ٹائٹل جیتنے والی سری لنکن ٹیم میں جے سوریا اور رانا ٹنگا شامل تھے،آسٹریلیا کی 1999میں فتح کے ہیروز میں بائیں ہاتھ کے ایڈم گلکرسٹ، ڈیری لی مین اور مائیکل بیون نے اہم کردار ادا کیا، 2003 میں ان تینوں کے ساتھ میتھیو ہیڈن کا بھی اضافہ ہوا۔

2007 میں بین، گلکرسٹ اور مائیک ہسی تھے،2011میں گوتھم گھمبیر بھارتی ٹیم کو دستیاب رہے،2015کی ٹائٹل فتح کے مشن میں آسٹریلیا کو ڈیوڈ وارنر میسر تھے،انگلینڈ کو 2019میں ایون مورگن اور بین اسٹوکس نے سپورٹ کیا،اس بار فائنل میں بھارتی ٹیم کے ٹاپ 6میں کوئی بائیں ہاتھ سے کھیلنے والا بیٹر نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں