حفیظ کو قومی ٹیم کی ذمہ داریاں ملنے پر آصف نے تحفظات کا اظہار کردیا

میگا ایونٹ میں ناقص پرفارمنس کے بعد بورڈ میں تبدیلیوں پر سابق کرکٹر کی بورڈ پر تنقید


ویب ڈیسک November 19, 2023
میگا ایونٹ میں ناقص پرفارمنس کے بعد بورڈ میں تبدیلیوں پر سابق کرکٹر کی بورڈ پر تنقید (فوٹو: ایکسپریس ویب)

سابق کپتان محمد حفیظ کو ڈائریکٹر اور ہیڈکوچ کی ذمہ داریاں ملنے پر سابق فاسٹ بولر محمد آصف نے تحفظات کا اظہار کردیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نئی تقرریوں سے بورڈ اپنی ساکھ کھوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی نے ستمبر میں ٹیکنیکل کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا اور اسے نومبر میں ڈائریکٹر کرکٹ کم ہیڈ کوچ کے طور پر واپس رکھا گیا؟۔ اس بورڈ کے پاس معاملات چلانے کا کوئی اختیار نہیں۔

مزید پڑھیں: حفیظ مینجمنٹ میں بھی آل راؤنڈر، ٹیم ڈائریکٹر کے ساتھ کوچ کی نشست پر براجمان

ورلڈکپ میں ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں اہم تبدیلیاں کی گئیں، محمد حفیظ کو مکی آرتھر کی جگہ ٹیم ڈائریکٹر اور ہیڈکوچ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے جبکہ وہاب ریاض کو چیف سلیکٹر کے عہدے کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض کو چیف سلیکٹر مقرر کردیا گیا

آئی سی سی ورلڈکپ سے قبل محمد حفیظ تکنیکی کمیٹی کے رکن تھے تاہم انکی رائے کو اہمیت نہ دینے پر وہ کمیٹی سے الگ ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: شاہین آفریدی ٹی20 اور شان مسعود ٹیسٹ کپتان مقرر، حفیظ ٹیم ڈائریکٹر ہوں گے

دوسری جانب محمد آصف کے طنز کی وجہ سے یہ بھی ہے کہ 2010 میں اسپاٹ فکسنگ میں ملوث رہنے والوں کے ساتھ محمد حفیظ نے کھیلنے سے انکار کردیا تھا جبکہ سلمان بٹ اور محمد عامر کے حوالے سے بھی حفیظ کی یہی رائے تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔