ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا آج دوبارہ انعقاد
ایم بی بی ایس کی3600 اور بی ڈی ایس کی 1190 نشستوں کیلیے 41 ہزار طلبا ٹیسٹ دینگے
ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا دوبارہ انعقاد آج ہورہا ہے۔
حکومت ِسندھ اور پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی ہدایت کے مطابق ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کراچی سمیت سندھ بھر میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایپٹی ٹیوڈ ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) برائے سال 24-2023، 19نومبر بروز اتوار کو دوبارہ منعقد کرا رہی ہے جس میں صوبے بھر سے 41 ہزارسے زائد طلبہ و طالبات حصہ لے رہے ہیں۔
صوبے بھر میں پبلک پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل انسٹی ٹیوشنزمیں ایم بی بی ایس کی 3600 اور بی ڈی ایس کی 1190 نشستوں کے لیے 41000 طلبہ و طالبات ٹیسٹ میں حصہ لے رہے ہیں، یہ باتیں ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی پرو وائس چانسلر اور ایم ڈی کیٹ کے لیے فوکل پرسن پروفیسر نازلی حسین نے ہفتے کی دوپہر ایکسپو سینٹر میں ہنگامی پریس بریفنگ کے دوران بتائی۔
اس موقع پر رجسٹرار ڈاؤ یونیورسٹی ڈاکٹر اشعر آفاق ، کنٹرولر ایگزامینیشن ڈاکٹر فواد شیخ ،ایس پی گلشن ڈاکٹر ایاز ودیگر افسران بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ 19 نومبر کو ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہوں گے
پروفیسر نازلی حسین نے بتایا کہ ایم ڈی کیٹ کے انعقاد کے لیے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، ایم ڈی کیٹ کا انعقادکراچی میں مین یونیورسٹی روڈ پر واقع ایکسپو سینٹر کراچی، جامشورو میں لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز، شہید بے نظیر آبادمیں بلاول اسپورٹس کمپلیکس نوابشاہ ، لاڑکانہ میں پولیس ٹریننگ اسکول ، پی ٹی ایس بس ٹرمینل لاڑکانہ میں بیک وقت کیا گیا ہے۔
کراچی ایکسپو سینٹر میں میں لگ بھگ 15000، جامشورو سے 13000، نوابشاہ (شہید بے نظیر آباد) سے 4000 جبکہ لاڑکانہ سے 9000 طلباء حصہ لے رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایکسپو سینٹر کراچی میں لڑکے اور لڑکیوں کے لیے علیحدہ علیحدہ انٹری پوائنٹ رکھے گئے ہیں۔
اس ضمن میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلیے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں جس میں رینجرز اور پولیس سمیت ایمبولینسز اور طبی امدادی رضاکار بھی موجود ہونگے جبکہ اس ضمن میں طلبا کو ایم ڈی کیٹ کے متعلق تمام تر ہدایت پہلے ہی جاری کی جاچکی ہیں۔