کراچی میں سی ٹی ڈی اہلکار شہریوں کو تاوان کے لئے اغوا کرنے میں مصروف

ایک اغوا کار شخص نے رہائی ملنے کے بعد ویڈیو بیان جاری کر کے اہلکاروں کا پول کھول دیا

ایک اغوا کار شخص نے رہائی ملنے کے بعد ویڈیو بیان جاری کر کے اہلکاروں کا پول کھول دیا

سی ٹی ڈی اہلکار مبینہ طور پر تاوان کے لئے شہریوں کو اغوا کرنے میں مصروف ہیں ، ایک اغوا کار شخص نے رہائی ملنے کے بعد ویڈیو بیان جاری کر کے اہلکاروں کا پول کھول دیا۔

سہراب گوٹھ کے رہائشی گل محمد نامی شہری نے اپنے مبینہ ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ دو روز قبل بورڈ آفس کے قریب سادہ لباس پولیس اہلکاروں نے اسے اور اس کے دوست کو اغوا کیا اور 3 لاکھ 33 ہزار روپے کے تاوان وصول کر کے رہا کیا۔

گل محمد نے اپنے بیان میں بتایا کہ جمعہ کو میں اور میرا دوست محمد نور موٹرسائیکل پہ جا رہے تھے کہ بورڈ آفس کے قریب موٹرسائیکل میں پیٹرول ڈلوانے کے لئے رکے ، اچانک ایک پولیس موبائل اور موٹرسائیکلوں پر سادہ لباس افراد ہمارے پاس آکر رکے۔


سادہ لباس اہلکاروں نے قمیض سے ہمارا منہ ڈھانپ کر ہمیِں اغوا کر لیا ، بعد میں ہم دونوں دوستوں کو الٹا لٹا کر ہم پر بہت تشدد کیا ، پہلے ہم سے کہا گیا تھا کہ گھر والوں سے فون کر کے 30 لاکھ منگواؤ پھر تین لاکھ روپے منگوانے کا کہا ورنہ دھمکی دی کہ ہینڈ گرنیڈ کے کیس میں بند کردینگے ۔

مبینہ متاثرہ شخص نے اپنے بیان میں بتایا کہ وہاں موجود ایک سادہ لباس اہلکار نے اسے بتایا تھا کہ یہ سی ٹی ڈی گارڈن ہے جبکہ گھر سے جو دوست رقم لایا تھا اسے سی ٹی ڈی گارڈن میں پیسے لانے کا کہا گیا تھا ، پیسے ملنے کے بعد اہلکاروں نے ہمیں کہا یہاں سے جلدی چلے جاؤ اور ایسے جانا جیسے کسی سی ملنے آئے تھے ، گل محمد کا کہنا تھا کہ اگر اغوا کاروں کو سامنے آنے پر شناخت کر لے گا ۔

[video width="480" height="864" mp4="https://www.express.pk/2023/11/whatsapp-video-2023-11-19-at-2.44.20-am-1700379835.mp4"][/video]
Load Next Story