کراچی میں کار کھلے نالے میں جا گری شہریوں نے 3 نوعمر لڑکوں کو نکال لیا

مذکورہ نالے میں یہ کوئی پہلا حادثہ نہیں ہے اس سے قبل بھی متعدد شہری اور گاڑیاں اس نالے میں گر چکے ہیں۔


Staff Reporter November 19, 2023
مذکورہ نالے میں یہ کوئی پہلا حادثہ نہیں ہے اس سے قبل بھی متعدد شہری اور گاڑیاں اس نالے میں گر چکے ہیں۔

سخی حسن چورنگی کے قریب تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھلے نالے میں جا گری ، شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کار میں سوار 3 نوعمر لڑکوں کو بحفاظت باہر نکال لیا ۔

تفصیلات کے مطابق سخی حسن چورنگی سے شادمان کی جانب جاتے ہوئے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب تیز رفتار کار ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھلے نالے میں جاگری۔

کار کے نالے میں گرتے ہوئے شہریوں کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی اور فوری طور پر نالے میں گری کار کی چھت پر اتر کر موبائل فون کی لائٹوں کے ذریعے اندر جھانک کر دیکھا اور لوگوں کی موجودگی کو دیکھتے ہوئے عقبی شیشے کو توڑ کر وہاں سے کار میں سوار تین نو عمر لڑکوں کو بحفاظت باہر نکال لیا۔

واقعے کے کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی پولیس اور انتظامیہ موقع پر نہیں پہنچی تھی ، ایکسپریس نیوز میں خبر نشر ہوتے ہی انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں ، فوری طور پر کرین اور دیگر مشینری کے ذریعے کار کو نالے سے باہر نکال لیا۔

مذکورہ نالے میں یہ کوئی پہلا حادثہ نہیں ہے اس سے قبل بھی متعدد شہری اور گاڑیاں اس نالے میں گر چکے ہیں۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ اس شہر میں انتظامیہ کی غفلت و لاپرواہی کے باعث کھلے نالوں ، گٹروں اور گڑھوں میں ہزاروں بچے ، خواتین اور بوڑھے گر کر اپنی جانیں گنوا چکے ہیں آج تک کسی انتظامیہ کے افسر و اہلکار کو ذمے دار ٹھراتے ہوئے نہ تو اسے گرفتار کیا گیا اور نہ ہی کوئی قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی ، زیادہ سے زیادہ چند روز کے لیے اس سیٹ سے ہٹا دیا جاتا ہے اور پھر چند ماہ کے اندر ہی ان موصوف کو اس سے اچھی سیٹ دے دی جاتی ہے لیکن جس کے گھر کا اس دنیا سے چلا گیا ہوتا اس کا مداوا کوئی نہیں کرتا۔

[video width="480" height="864" mp4="https://c.express.pk/2023/11/whatsapp-video-2023-11-19-at-5.45.01-am-1700379852.mp4"][/video]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں