آسٹریلیا ناقابل شکست بھارت کو ہرا کر چھٹی بارکرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا

بھارت کا 241 رنز کا ہدف کینگروز نے چار وکٹوں کے نقصان پر با آسانی بنالیا، ٹریوس ہیڈ نے 137 رنز کی شاندار اننگز کھیلی

فوٹو: آئی سی سی

آئی سی سی ورلڈکپ میں آسٹریلیا نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر چھٹی بار کرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا۔

احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کے فائنل میں بھارت کا 241 رنز کا ہدف آسٹریلیا نے 43 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر بنالیا۔

ٹریوس ہیڈ مین آف دی میچ جبکہ ویرات کوہلی ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو ٹرافی پیش کی۔

مزید پڑھیں: ''فلسطینیوں پر بمباری بند کرو'' ورلڈکپ فائنل کے دوران تماشائی گراؤنڈ میں آگیا

آسٹریلیا کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چھ بار چیمپئن بننے والی ٹیم بن گئی ہے جو اس سے قبل 1987، 1999، 2003، 2007 اور 2015 میں بھی ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی فضائیہ ورلڈکپ فائنل میچ سے قبل ائیرشو کا شاندار انعقاد

واضح رہے کہ بھارت کی یہ ٹورنامنٹ میں پہلی شکست تھی، بھارتی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنے تمام 9 لیگ میچز میں کامیابی کے بعد سیمی فائنل میں بھی کامیاب ہوئی تھی تاہم فائنل میں کینگروز نے بھارتی ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔
Load Next Story