تربت ائیرپورٹ کو اپ گریڈ کردیا گیا اب بڑے جہاز بھی لینڈ ہوسکیں گے

تربت ائیرپورٹ پر اے ٹی آر اور دیگر چھوٹے طیارے لینڈ کرتے تھے


ویب ڈیسک November 19, 2023
فوٹو: فائل

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے تربت ائیرپورٹ کو اپ گریڈ کردیا جس کے بعد تربت ائیرپورٹ کو ائیروڈروم ریفرنس کیٹیگری 3C کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپ گریڈیشن کے بعد، اب تربت ائیرپورٹ پر اب بڑے جہاز ائیربس 320 اور بوئنگ 737 جہاز بھی لینڈ کرسکیں گے۔

اپ گریڈیشن سے قبل تربت ائیرپورٹ پر اے ٹی آر اور دیگر چھوٹے طیارے لینڈ کرتے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اپ گریڈ ہونے کے بعد اب تربت ائیرپورٹ پر غیر ملکی ائیرلائن کی پروازوں کے فضائی آپریشن کا امکان ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ تربت ائیرپورٹ اپ گریڈیشن/ کیٹگری میں تبدیلی کے متعلق نوٹس جاری کرکے تمام ائیرلائنز کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں