آج آسٹریلیا سے 20 سال پُرانا بدلہ لینا ہے آیوشمان کھرانہ

ٹرافی ہمیں ہی جیتنی ہے، آیوشمان کھرانہ

فوٹو: ویب ڈیسک

بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ نے کہا ہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دے کر بھارت اپنا 20 سال پُرانا بدلہ لے گا۔

آج احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ورلڈ کپ کا فائنل کھیلا جارہا ہے جس میں آسٹریلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میگا ایونٹ کا فائنل دیکھنے کے لیے جہاں شائقین کرکٹ اسٹیڈیم میں موجود ہیں تو وہیں بالی ووڈ کی مشہور شخصیات بھی اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم آگئی ہیں۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ فائنل سے قبل تنازع؛ کمنز نے پچ پر اعتراضات اٹھادیئے

ایسے میں بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ اسٹیڈیم جانے سے قبل بھارتی ٹیم کا حوصلہ بُلند کرنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر پوسٹ کی۔
Load Next Story