پنجاب میں کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

ایک ہفتے کے دوران بغیر لائسنس گاڑی/موٹر سائیکلز چلانے والے 19 ہزار سے زائد کم عمر ڈرائیورز کے چالان

ایک ہفتے کے دوران بغیر لائسنس گاڑی/موٹر سائیکلز چلانے والے 19 ہزار سے زائد کم عمر ڈرائیورز کے چالان

پنجاب پولیس کا بغیر لائسنس گاڑیاں اور بائیک چلانے والے کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں بغیر لائسنس گاڑی/موٹر سائیکلز چلانے والے 19 ہزار سے زائد کم عمر ڈرائیورز کے چالان کئے گئے۔


رواں سال صوبے کے تمام اضلاع میں مجموعی طور پر کم عمر ڈرائیورز کے 81 ہزار سے زائد چالان کئے گئے۔ صوبے کے تمام اضلاع میں کم عمر ڈرائیورز کے خلاف 2100 سے زائد مقدمات درج۔ 3500 موٹر سائیکلز/ گاڑیوں کو تھانوں میں بند کیا گیا۔

آئی جی پنجاب نے آر پی اوز، ڈی پی اوز، ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس افسران کو بلا تفریق کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ گاڑیاں اور موٹر سائیکل چلانے والے کم عمر ڈرائیورز کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
Load Next Story