’’فلسطینیوں پر بمباری بند کرو‘‘ ورلڈکپ فائنل کے دوران تماشائی گراؤنڈ میں آگیا

تماشائی کے داخل ہونے کی وجہ سے آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان میچ کو کچھ دیر کیلئے روکنا پڑا


ویب ڈیسک November 19, 2023
تماشائی کے داخل ہونے کی وجہ سے آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان میچ کو کچھ دیر کیلئے روکنا پڑا (فوٹو: کرک انفو)

آئی سی سی ورلڈکپ فائنل میچ کے دوران فلسطین کے حامی نوجوان نے میدان میں جاکر ویرات کوہلی کو گلے لگالیا۔

احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کے 14ویں اوور میں فلسطین کے حامی نوجوان نے بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کو لگے لگا لیا، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

تماشائی سیکیورٹی اہلکاروں کو چکما دیکر میدان میں داخل ہوا، جس نے فلسطینی پرچم والا ماسک پہننا ہوا تھا جبکہ ٹی شرٹ پر ''فلسطینیوں پر بمباری بند کرو'' کا نعرہ درج تھا۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ؛ پاک بنگلادیش میچ میں 'فلسطین کا پرچم' لہرادیا گیا

تماشائی کے میدان میں آنے کی وجہ سے کھیل کو کچھ دیر کیلئے روکنا پڑا، بعدازاں سیکیورٹی اہلکاروں نے نوجوان کو حراست میں لے لیا ہے۔

قبل ازیں ورلڈکپ 2023 کے دوران پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان میچ کے دوران فلسطین کا پرچم لہرایا گیا تھا، جس پر 4 شائقین کرکٹ کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: رضوان کے فلسطینیوں کیساتھ اظہار یکجہتی پر صہیونی ریاست آگ بگولہ

دوسری جانب فلسطین میں اسرائیلی جارحیت پر بھارت کی ہندو انتہا پسند تنظیم اسرائیل کی حمایت کررہی ہے جبکہ فلسطینیوں کی مزاحمتی تنظیم حماس کو دہشتگرد قرار دیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی غزہ میں جاری جارحیت کے باعث شہید فلسطینوں کی تعداد 12 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جس میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔











تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں