جب تک مسلم حکمران جہاد نہیں کریں گے فلسطین و کشمیر آزاد نہیں ہوگا سراج الحق

لاہور میں جماعت اسلامی کا غزہ مارچ، ہزاروں افراد کی شرکت

لاہور میں جماعت اسلامی کا غزہ مارچ، ہزاروں افراد کی شرکت

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ جب تک مسلم حکمران جہاد نہیں کریں گے فلسطین و کشمیر آزاد نہیں ہوگا۔

جماعت اسلامی کی جانب سے فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کےلئے لاہور میں غزہ مارچ کیا گیا جس میں بچوں و خواتین سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

مارچ میں مختلف سیاسی جماعتوں پیپلز پارٹی ، ن لیگ، پی ٹی آئی ، وحدت المسلمین کے کارکنوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر کچھ خواتین نے اپنی سونے کی بالیاں اتار کر فلسطین فنڈ میں دیدیں۔ حماس کے رہنما ڈاکٹر نواف تکروری نے غزہ مارچ سے آن لائن خطاب کیا۔
Load Next Story