شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ کا پہلا گانا کب ریلیز ہوگا تاریخ سامنے آگئی

میگا فلم ’ڈنکی‘ کا پہلا ٹیزر شاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پر 2 نومبر کو ریلیز کیا گیا تھا


ویب ڈیسک November 19, 2023
فوٹو : انسٹاگرام

2023 شاہ رخ خان کی بالی وڈ پر حکمرانی کا سال رہا اور لگاتار دو فلموں 'پٹھان' اور 'جوان' نے باکس آفس پر نئے ریکارڈ قائم کیے۔

کنگ خان کی حکمرانی ابھی ختم نہیں ہوئی اور ان کی نئی فلم 'ڈنکی' کا مداحوں کو شدت سے انتظار ہے جسے لیجنڈری فلمساز راج کمار ہیرانی بنارہے ہیں۔

میگا فلم 'ڈنکی' کا پہلا ٹیزر شاہ رخ خان کی سالگرہ کے موقع پر 2 نومبر کو ریلیز کیا گیا تھا اور لوگ منتظر ہیں کہ فلم کے گانے اور ٹریلر کب جاری کیے جائیں گے۔

بھارتی میڈیا ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ فلم کا پہلا گانا ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی کی سالگرہ کے موقع پر 20 نومبر کو جاری کیا جائے گا۔


مبینہ طور 'ڈنکی' ایک کامیڈی ڈراما ہے جس میں غیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے والے مسئلے کو موضوع بنایا گیا ہے، شاہ رخ خان 'ڈنکی' میں بالکل مختلف روپ میں دکھائی دیں گے جو ان کے مداحوں کو بہت پسند آئے گا۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں