’ہر کوئی اپنا خاندان بیچ رہا ہے‘ فہد مصطفی کی سوشل میڈیا انفلوئنسرز پر تنقید

انفلوئنسروں نے قبرستان کو بھی نہیں چھوڑا اور وہ ویوز کیلئے اپنے ماں باپ کی قبروں پر جاکر ویڈیو بناتے ہیں، اداکار


ویب ڈیسک November 19, 2023
(فوٹو: فائل)

پاکستان کے نامور اداکار اور میزبان فہد مصطفیٰ نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکار کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر لوگ اپنے خاندان کو بیچ رہے ہیں تاکہ ویوز اور کلک حاصل کرسکیں۔


انہوں نے کہا کہ لوگ بغیر محنت اور مشقت کے گھر میں کھانا پکا کر اور کچن کے کام نمٹا کر لوگوں میں شہرت حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔


فہد مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز نے قبرستان کو بھی نہیں چھوڑا اور وہ ویوز کیلئے اپنے ماں باپ کی قبروں پر جاکر ویڈیو بناتے ہیں۔


اداکار نے واضح اور دوٹوک لہجے میں بتایا کہ وہ کبھی بھی اس طرح سے مشہور ہونا پسند نہیں کریں گے، وہ صرف کہانی سنا سکتے ہیں اور وہ شہرت کیلئے اپنی فیملی کو نہیں بیچ سکتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں