آکٹوپس کے ساتھ خاتون کی تیراکی کی ویڈیو وائرل

حیران کن ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح وائرل ہوگئی اور تاحال سوشل میڈیا پر اسے پسند کیا جا رہا ہے


ویب ڈیسک November 20, 2023
—فوٹو: اسکرین شاٹ

جنگلی حیات اور سمندری زندگی کی ویڈیوز کس کو پسند نہیں؟ آبی حیات کی ویڈیو ریکارڈنگ میں ایک مشکل اور پُرخطر عمل ہے۔ ایسی متعدد مثالیں موجود ہیں جب غوطہ خوروں اپنے شوق کی تسکین کے لیے زیر سمندر آبی حیات کی دستاویز فلم بنائی اور اس دوران کئی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹے یا زخمی ہوگئے۔ اسی طرح کا ایک واقعہ حال ہی میں سامنے آیا جب ایک خاتون ویڈیو ریکارڈنگ کے دوران ایک آکٹوپس کے انتہائی قریب پہنچ گئیں۔

فوٹیج میں خاتون کو آکٹوپس کے قریب تیراکی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کو ایک بلاگر نے انسٹاگرام پر شیئر کیا تھا، جس کی شناخت اس کے بائیو کے مطابق ایک سرٹیفائیڈ فری ڈائیور کے طور پر بھی کی گئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون ایک آکٹوپس کے ساتھ تیررہی ہے، آکٹوپس پرسکون اور خاتون کی موجودگی سے بے خوف ہے، جس سے ایک شاندار منظر پیدا ہوتا ہے۔

ویڈیو کو ایک کیپشن کے ساتھ شیئر کیا گیا تھا جس میں لکھا تھا، "کیا آپ جانتے ہیں کہ آکٹوپس کے تین دل، 9 دماغ اور نیلا خون ہوتا ہے؟"

 




ویڈیو کو تقریباً 3,00,000 ویوز اور 15,000 سے زیادہ لائیکس مل چکے ہیں۔ کئی سوشل میڈیا صارفین نے اس پوسٹ پر دلچسپ تبصرے کیے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ''سب سے ناقابل یقین مخلوق! آپ بہت خوش قسمت ہیں کہ آپ ان کے ساتھ اس طرح کا ایک لمحہ شیئر کریں'۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں