نوازشریف کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت آج ہوگی
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کیس کی سماعت کریں گے
مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت آج ہوگی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ سے لی گئی گاڑیوں کے کیس کی سماعت کل ہوگی، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر سماعت کریں گے۔
واضح رہے کہ عدالت نے سرنڈر کرنے پر نواز شریف کا اشتہاری کا اسٹیٹس ختم کیا تھا اور ان ( نوازشریف) کی ضبط کی گئی جائیداد واپس کرنے کی ہدایت بھی کی تھی۔