پنجاب اسموگ سے متاثرہ اضلاع میں ایک ہفتے کیلیے فیس ماسک لازمی قرار
ماسک کی پابندی لاہور اور گوجرانوالہ ڈویژن کے اضلاع میں نافذ العمل ہوگی، نوٹیفکیشن جاری
پنجاب کے اسموگ سے متاثرہ اضلاع میں ایک ہفتے کےلیے فیس ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا۔
اسموگ کی خطرناک صورتحال کے پیش نظر پنجاب حکومت نے فیصلہ کرتے ہوئے متاثرہ اضلاع میں ایک ہفتے کے لیے فیس ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔
صوبائی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہر شہری کے لیے 20 تا 26 نومبر ماسک پہننا لازمی ہوگا۔
ماسک کی پابندی لاہور اور گوجرانوالہ ڈویژن کے اضلاع میں نافذ العمل ہوگی۔