تاجروں نے گستاخانہ فلم کیخلاف ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا

کراچی تاجراتحاد نے سنی اتحاد کونسل کی جانب سے جمعہ 21 ستمبر کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا ہے


Business Reporter September 19, 2012
اسلام مخالف فلم کے خلاف سنی تحریک کی احتجاجی ریلی نیٹی جیٹی پُل سے گزررہی ہے. فوٹو : ایکسپریس

کراچی کے چھوٹے تاجر آج سہ پہر4بجے آل کراچی تاجر اتحاد کے زیراہتمام پریس کلب کے باہرمظاہرے میں شرکت کرکے اپنے پیارے نبیؐ سے محبت کا اظہار کریں گے ۔

جبکہ تاجروں نے سنی اتحاد کونسل کی جانب سے جمعہ 21 ستمبر کی ہڑتال کی کال کی بھی کراچی تاجراتحاد نے حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

اس ضمن میںآل کراچی تاجر اتحاد کے چیئرمین عتیق میر نے تاجربرادری سے احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ حُرمتِ رسولؐ ہمارے ایمان کا جزوِ لازم ہے، جب تک مسلم تاجروں کے دلوں میں الفتِ رسولؐ کا جذبہ موجزن ہے ہمارا سفینہء حیات کسی بھی طوفان کی زد میں نہیں آسکتا۔

انھوں نے کہا کہ تجارت کے سنہری اصول سکھانے والے محسنِ تاجران اور زندگی کے بہترین اسلوب بتانے والے محسنِ انسانیتؐ کی توہین پر تاجر برادری بھرپور احتجاج ریکارڈ کروائے، انھوں نے کہا کہ ہماری زبان جس ذاتِ اقدسؐ کا نام درود شریف کے بغیر ادا کرنے کی جرا ت نہیں کرتی ملعون فلمساز نے اس عظیم ہستی کا تقدّس پامال کرکے ساری دنیا کے مسلمانوں کی دل آزاری کی۔

انھوں نے متنازعہ فلم کی پوری ٹیم کو واجب القتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ مغربی اور امریکی گستاخوں کی جانب سے پیارے نبیؐ کی شان میں بار بار کی جانے والی مذموم توہین کے اس سلسلے کو اب مستقبل میں لازمی طور پر روکنا ہوگا ورنہ یہ مسئلہ دنیا کا سب سے بڑا انتشار بن جائیگا ۔

انھوں نے آل کراچی تاجر اتحاد کی جانب سے سنی اتحاد کونسل کی جمعہ 21ستمبر کو دی گئی ملک گیر ہڑتال کی حمایت کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہڑتال میں تاجربرادری اپنا کاروباربند رکھیں گے، انھوں نے حکومتِ سے مطالبہ کیا کہ عالمی سطح پر کربناک گستاخی کی پُرزور مذمت اور امریکی سفیر کو فی الفور واپس بھجوایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |