سلمان خان اور کترینہ کیف کی ’ٹائیگر3‘ دو سو کروڑ کے کلب میں داخل

تھرلر ایکشن فلم ’ٹائیگر 3‘ میں نا صرف سلمان خان بلکہ شاہ رخ خان اور ہریتھک روشن بھی نظر آئے


ویب ڈیسک November 19, 2023
فوٹو : فائل

بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان اور کترینہ کیف کی فلم 'ٹائیگر3' دو سو کروڑ کے کلب میں داخل ہوگئی۔

فلم نے سو کروڑ کا سنگ میل دوسرے دن ہی حاصل کرلیا تھا جبکہ دو سو کروڑ تک پہنچنے کیلئے فلم کو چھ روز لگے۔

'ٹائیگر3' میں جہاں سلمان خان نے جاسوس ایجنٹ کا کردار ادا کیا ہے تو وہیں کترینہ کیف بھی زویا نامی جاسوس کے کردار میں نظر آئیں جبکہ عمران ہاشمی نے فلم میں وِلن کا کردار نبھایا ہے۔


مزید پڑھیں: 'ٹائیگر3' صدی کی واہیات ترین فلم ہے، کمال راشد خان آپے سے باہر

تھرلر ایکشن فلم "ٹائیگر 3" میں ناصرف سلمان خان بلکہ شاہ رخ خان اور ہریتھک روشن بھی نظر آئے، ان دونوں اسٹارز کو فلم میں مختصر کردار کے لیے شامل کیا گیا۔

یاد رہے کہ ٹائیگر فرنچائز کی یہ تیسری فلم ہے اور اس سے قبل 2012 میں 'ایک تھا ٹائیگر' اور 2017 میں 'ٹائیگر زندہ ہے' ریلیز کی جاچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں