حالیہ فتح ورلڈکپ 2015 سے بڑی ہے آسٹریلین اسٹارز خوشی سے جھوم اٹھے

ہم نے بھارت میں میزبان ٹیم کے خلاف مختلف کنڈیشنز میں چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے، جوش ہیزل ووڈ


Sports Desk November 20, 2023
ہم نے بھارت میں میزبان ٹیم کے خلاف مختلف کنڈیشنز میں چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے، جوش ہیزل ووڈ۔ فوٹو: گیٹی

آسٹریلین پلیئرز نے 2023 کی ون ڈے ورلڈ کپ فتح کو 2015 کی جیت سے بڑا قرار دے دیا۔

احمد آباد کے مودی اسٹیڈیم پر 90 ہزار سے زائد شائقین کے سامنے کینگروز نے بھارتی ٹیم کے ارمان ٹھنڈے کردیے۔

جوش ہیزل ووڈ اس موقع پر کہا کہ میرے خیال میں ہماری حالیہ فتح 2015 کی جیت سے بھی بڑی ہے ، اس وقت ہم نے اپنے ہوم گراؤنڈ اور ملکی شائقین کے سامنے یہ ٹرافی جیتی تھی، ہم نے یہاں بھارت میں میزبان ٹیم کے خلاف مختلف کنڈیشنز میں چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا ناقابل شکست بھارت کو ہرا کر چھٹی بارکرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا

مارنس لبوشین نے کہا کہ ہم نے آج جو حاصل کیا وہ ناقابل یقین ہے، یہ ہماری بہترین کامیابی ہے اور میں اس کا حصہ بننے پر بہت مسرور ہوں، ہمارے بولرز نے شاندار پرفارمنس پیش کی، میں اپنے جذبات کو الفاظ میں بیان نہیں کرپارہا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ فائنل؛ کئی ریکارڈ الٹ پلٹ ہوگئے

ٹریوس ہیڈ نے کہا کہ ہم خوش قسمت رہے کہ سب چیزیں ہمارے موافق رہیں، میں اگرچہ کچھ نروس تھا ، مارنس نے بھی غیرمعمولی اننگز کھیلی، روہت بدقسمت رہے، ہمارے لیے تاریخی موقع کا حصہ بننا خوش کن ہے۔

مچل اسٹارک، ڈیوڈ وارنر، اسٹیو اسمتھ اور گلین میکسویل نے جذبات کا اظہار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں