شاہ رخ خان مایوس بھارتی ٹیم کو تسلی دینے میدان میں آگئے

یہ ایک کھیل ہے جس میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے، شاہ رخ خان


ویب ڈیسک November 20, 2023
آسٹریلیا ناقابل شکست بھارت کو ہرا کر چھٹی بارکرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا : فوٹو: ویب ڈیسک

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کا فائنل ہارنے والے مایوس بھارتی کرکٹرز کو تسلی دیتے ہوئے اُن کی حوصلہ افزائی کردی۔

احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کے فائنل میں بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر آسٹریلیا چھٹی بار کرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا۔

بھارت کی شکست کے بعد بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر خصوصی پیغام جاری کیا۔



شاہ رخ خان نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ "بھارتی ٹیم نے جس جذبے اور لگن کے ساتھ یہ پورا ٹورنامنٹ کھیلا وہ اعزاز کی بات ہے، تمام کھلاڑیوں نے زبردست جذبے اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا"۔

اداکار نے کہا کہ "یہ ایک کھیل ہے جس میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے، ہمیشہ جیت نہیں ملتی، کوئی دن ایسا بھی ہوتا ہے جب ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور فائنل میں ایسا ہی ہوا، ہم ہار گئے لیکن ہم اس شکست کے باوجود بھی بھارتی ٹیم کے شُکرگزار ہیں جنہوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمیں فخر محسوس کروایا"۔

مزید پڑھیں: فائنل میں شکست؛ انوشکا شرما کا دل شکستہ کوہلی کو دلاسہ

اُنہوں نے بھارتی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مزید کہا کہ "آپ نے پورے بھارت کو بہت زیادہ خوشی بخشی ہے اور ہمیں ایک قابلِ فخر قوم بنایا ہے"۔


واضح رہے کہ بھارت کی یہ ٹورنامنٹ میں پہلی شکست تھی، بھارتی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنے تمام 9 لیگ میچز میں کامیابی کے بعد سیمی فائنل میں بھی کامیاب ہوئی تھی تاہم فائنل میں کینگروز نے بھارتی ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔

مزید پڑھیں: ''فلسطینیوں پر بمباری بند کرو'' ورلڈکپ فائنل کے دوران تماشائی گراؤنڈ میں آگیا

یاد رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کے فائنل میں بھارت کا 241 رنز کا ہدف آسٹریلیا نے 43 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر بنایا، ٹریوس ہیڈ مین آف دی میچ جبکہ ویرات کوہلی ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔