آسٹریلیا کرکٹ کا حقیقی حکمران مجموعی طور پر 20 واں عالمی ٹائٹل

مینز ون ڈے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے اب تک 1987، 1999، 2003، 2007، 2015 اور 2023 کی ٹرافیز نام کیں


Sports Desk November 20, 2023
مینز ون ڈے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے اب تک 1987، 1999، 2003، 2007، 2015 اور 2023 کی ٹرافیز نام کیں۔ فوٹو: گیٹی امیجز

آسٹریلیا نے مجموعی طور پر 20 واں ورلڈکپ ٹائٹل جیت لیا۔

کینگروز نے بھارت کیخلاف 6 وکٹ سے کامیابی سمیٹ کر چھٹی بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا، مینز ون ڈے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے اب تک 1987، 1999، 2003، 2007، 2015 اور 2023 کی ٹرافیز نام کیں۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا ناقابل شکست بھارت کو ہرا کر چھٹی بارکرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا

مینز ٹی20 ورلڈکپ میں آسٹریلیا نے 2021 کی ٹرافی قبضے میں کی، ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ میں 7 ٹائٹلز نام کیے، ویمنز ٹیم نے 1978 میں پہلی بار ٹرافی جیتی اس کے بعد 1982، 1988، 1997، 2005 ، 2013 اور 2022 میں چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ فائنل سے قبل تنازع؛ کمنز نے پچ پر اعتراضات اٹھادیئے

ویمنزٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے 2010، 2012، 2014، 2018، 2020 اور 2023 میں ٹائٹل نام کیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں