بھارت عالمی سطح پر منشیات کا گڑھ بن گیا

بھارت کی فارماسوٹیکل صنعت نے منشیات کو بڑے پیمانے پر فروغ دیا ہے


ویب ڈیسک November 20, 2023
بھارت کی فارماسوٹیکل صنعت نے منشیات کو بڑے پیمانے پر فروغ دیا ہے

بھارت منشیات کی عالمی سطح پر سپلائی اور اسکے پھیلاؤ کا مرکز بن گیا۔

انٹرنیشنل نارکوٹکس کنٹرول بورڈ (آئی این سی بی) کی رپورٹ کے مطابق بھارت منشیات کے حصول کے لیے مشرقی بارڈر کا استعمال کرتا ہے اور افغانستان کے راستے سستے داموں منشیات خریدتا ہے جسکی مالیت 650 بلین ڈالر سے ذیادہ ہے، پھر فارماسوٹیکل اور کیمیکل صنعتوں کے ذریعے اپنی مصنوعات کو غیرقانونی نیٹ ورکس میں فروغ دیتا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ کے مطابق بھارت فنٹینل اور میتھمفیٹامائن جیسی مصنوعی ادویات کی پیداوار کے لیے کیمیکل کی فراہمی میں سر فہرست ہے۔

بھارت کی فارماسوٹیکل صنعت نے ملک کے اندر منشیات کو بڑے پیمانے پر فروغ دیا ہے اور منشیات کی اسمگلنگ میں ڈرون کے استعمال سے پاکستان میں منشیات فروشی پھیلا رہا ہے۔

بین الاقوامی سطح پر منشیات کی تجارت میں بھارت کی خفیہ مداخلت کو 'گولڈن ڈرگ سلک روٹ' کہا جاتا ہے جس میں بھارت کی بڑی کاروباری اور سیاسی شخصیات شامل ہیں، ماضی میں بھی بھارت کے عالمی سطح پر منشیات کی اسمگلنگ کے شواہد پائے گئے۔

2021 میں جاری آئی این سی بی کی سالانہ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ بھارت ڈارک نیٹ پر منشیات کی پیداوار اور تجارت میں سر فہرست ہے، اور ٹرانزٹ روٹ کے ذریعے یورپ اور شمالی امریکہ میں منشیات اسمگل کرتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں