بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 2ڈالر کی کمی

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت مستحکم رہی


Staff Reporter November 20, 2023
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت مستحکم رہی

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2ڈالر کی کمی سے 1999ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

اس کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 215100روپے پر مستحکم رہی۔

دس گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 184414روپے پر مستحکم رہی۔

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2550روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2186.21روپے پر مستحکم رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں