ورلڈ کپ کا فائنل فلسطین کی شرٹ پہنے نوجوان  نے جیتا ہے سراج الحق

بلاول کا 70 سالہ سیاستدانوں کو آرام کا مشورہ والد کیلیے تھا کیونکہ وہ ان سے تنگ ہیں، امیر جماعت اسلامی


ویب ڈیسک November 20, 2023
تمام جماعتوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت ہونا چاہیے،سراج الحق:فوٹو:فائل

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کا فائنل فسلطین کی شرٹ پہنے نوجوان نے جیتا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا کہ کل احمد آباد میں ورلڈ کپ کے میچ کے دوران غیر مسلم نوجوان جون فلسطین کی شرٹ پہن کر میدان میں پہنچ گیا۔ یہ مسٹر جون ہمارے بے جان حکمرانوں سے بہتر ہے جو منافقت کا کردار ادا کررہے ہیں۔ مسٹر جان نے دنیا بھر کو غیرت کا پیغام دیا۔



امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ ہم نے فلسطینیوں کے لیے جدوجہد کوجاری رکھنا ہے۔ اسلام آباد میں 23 نومبر کو بچوں کا مارچ کررہے ہیں۔ فلسطین میں زخمیوں میں بڑی تعداد میں بچے شامل ہیں ۔ ایسے بچے بھی ہیں جو اپنی ماں کا ایک قطرہ دودھ نہیں پی سکے اور دنیا سے چلے گئے۔

سراج الحق نے کہا کہ ہماری حکمرانوں کی پالیسی ہے عوام سے پیسے لو اور آئی ایم ایف کا قرض اتارو اور خود عیاشی کرو۔ یہ غلام ابن غلام حکومت ہے جو آئی ایم ایف کے کہنے پر چلتی ہے۔ نگراں حکومت کا کام شفاف انتخابات کروانا ہے۔ نگراں وزرا کا کام نہیں کہ وہ پالیسیاں بنائیں۔ بلاول بھٹو کا 70 سال کے سیاستدانوں کو آرام کا مشورہ والد کے لیے تھا کیونکہ وہ ان سے تنگ ہے۔ تمام جماعتوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت ہونا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |