اسرائیل کی پہلے اسپتال پر بمباری پھر ٹینکوں سے حملے کی تیاری 12 شہادتیں

حماس کے جانبازوں کی موجودگی کا بہانہ بناکر اسرائیلی ٹینکوں نے اسپتال کو چاروں طرف سے گھیر لیا


ویب ڈیسک November 20, 2023
اسرائیلی ٹینک حماس کے جانبازوں کی موجودگی کا بہانہ بناکر اسپتال میں داخل، فوٹو: فائل

اسرائیل نے غزہ میں انڈونیشیا کے زیرِ انتظام اسپتال پر وحشیانہ بمباری کی جس میں 12 مریض شہید ہوگئے اور بعد ازاں ٹینکوں نے ایک بڑے سرچ آپریشن کے لیے اسپتال کو چاروں طرف سے گھیر لیا۔

الجزیرہ نیوز کے مطابق اسرائیلی نے غزہ میں ایک اسپتال کو فضائی بمباری کا نشانہ بنایا جس کے بعد اسپتال کے احاطے میں اسرائیلی ٹینک داخل ہوکر مورچہ زن ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس اسپتال کے نیچے حماس نے اپنا خفیہ ٹھکانہ بنا رکھا ہے اور وہاں جنگجو پناہ لیے ہوئے ہیں جب کہ اسپتال کے زیر زمین سرنگ میں اسرائیلی یرغمالیوں کو بھی رکھا گیا ہے۔

یہ خبر پڑھیں : سعودی کوششیں رنگ لے آئیں؛چین غزہ میں جنگ بندی کیلیے کردار ادا کرنے پرتیار

تاہم اسرائیل اپنے اس دعوے کے شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا جب کہ اسپتال پر بمباری میں شہید ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ اسپتال سے اسرائیلی فوج پر حملے کے بھی کوئی ثبوت نہیں ملے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ صورتحال پر سعودیہ سمیت مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ چین کا دورہ کریں گے

خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اسرائیلی ٹینکوں کے اسپتال کا محاصرہ کرنے کے بعد سرچ آپریشن کیا جائے گا اور جعلی اسلحہ و گولی بارود کی برآمدگی کا ڈراما رچا کر اسرائیل اپنے حملوں کو درست ثابت کرنے کی کوشش کرے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |