فرانسیسی صدر کا اسرائیلی وزیراعظم کو فون غزہ میں شہریوں کی ہلاکت پر تشویش

حماس کے خلاف جنگ میں معصوم شہریوں اور عسکریت پسندوں میں فرق کیا جائے، فرانسیسی صدر کا مطالبہ


ویب ڈیسک November 20, 2023
حماس کے خلاف جنگ میں معصوم شہریوں اور عسکریت پسندوں میں فرق کیا جائے، فرانسیسی صدر کا مطالبہ (فوٹو:فائل)

فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فونک گفتگو میں غزہ میں حماس کے خلاف جنگ میں معصوم شہریوں کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے گفتگو میں شکوہ کیا کہ غزہ میں حماس کے خلاف جنگ میں جنگجوؤں کے مقابلے میں معصوم شہریوں کا زیادہ جانی اور مالی نقصان ہو رہا ہے۔

فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے مطالبہ کیا کہ غزہ میں حماس کے خلاف جنگ میں معصوم شہریوں اور عسکریت پسندوں میں فرق کیا جائے اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنائے۔

صدر ایمانوئیل میکرون نے فلسطینی صدر محمود عباس سے بھی ٹیلی فونک گفتگو کی اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر اسرائیلی تشدد کی مذمت کرتے ہوئے غزہ کے شہریوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

فرانسیسی صدر نے غزہ میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی سامان کی ترسیل میں اضافے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

واضح رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 13 ہزار سے تجاوز کرگئی جب کہ 25 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں