پروگرام خراب کرنے والوں کی تربیت فنکار کی ذمہ داری ہے عاصم اظہر

جب سیلیبرٹیز کے ہاتھ میں مائیک ہو تو انہیں مثال قائم کرنی چاہئے اور لوگوں کی تربیت بھی کرنی چاہئے، گلوکار


ویب ڈیسک November 20, 2023
فوٹو : انسٹاگرام

پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے کہا ہے کہ کسی بھی پروگرام کو خراب کرنے والوں سے نمٹنا اور ان کی تربیت فنکار کی ذمہ داری ہے۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکار کا کہنا تھا کہ جب سیلیبرٹیز کے ہاتھ میں مائیک ہو تو انہیں مثال قائم کرنی چاہئے اور لوگوں کی تربیت بھی کرنی چاہئے۔

پرگرام میں بدنظمی پھیلانے والوں سے نمٹنے سے متعلق گلوکار نے وضاحت دی کہ اگر ان سے نہ نمٹا جائے تو وہ پروگرام کو مزید خراب کرسکتے ہیں۔

یونیورسٹی کے پروگرام میں طلبہ کو ڈانٹنے کے ایونٹ کا حوالہ دیتے ہوئے عاصم اظہر کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے وہاں سختی دکھائی تو پھر کسی نے بھی پروگرام کو خراب کرنے کی کوشش نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں : تقریب میں ہانیہ عامر کے نعروں پر عاصم اظہر سیخ پا

عاصم اظہر کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر جو ویڈیو وائرل ہوئی ہے اس میں صرف ان کا ردعمل دکھایا گیا ہے جبکہ یہ دو طرفہ بات چیت تھی اور دوسری طرف سے بدتمیزی کی جارہی تھی۔

پاکستانی گلوکار نے کہا کہ اگر ان کی باتوں سے کسی شخص کی دل آزاری ہوئی ہو تو وہ اس پر معافی مانگتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں