یونی لیور نے 5 پی اے ایس ایوارڈز جیت لیے

34 کیٹیگریز میں 200 انٹریوں میں سے یونی لیور نے کامیابی حاصل کی۔

34 کیٹیگریز میں 200 انٹریوں میں سے یونی لیور نے کامیابی حاصل کی۔ فوٹو: فائل

یونی لیور کو پاکستان ایڈورٹائزرز سوسائٹی ( پی اے ایس) ایوارڈز2014 میں پاکستان کے سب سے کری ایٹو ایڈورٹائزر کی حیثیت سے تسلیم کرتے ہوئے مختلف کیٹیگریز میں پانچ ایوارڈز سے نواز اگیا ہے۔


34 کیٹیگریز میں 200 انٹریوں میں سے یونی لیور کے برانڈز ویزلین ،وم ،سن سلک،Wall's Carte D'or اور لائف بوائے کامیابی سے ہمکنار ہوئے۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وی پی مارکیٹنگ ،ہوم اینڈ پرسنل کیئر ،یونی لیور پاکستان لمیٹڈ Asanga Ranasingheنے کہا کہ یونی لیور ہر روز بہترین مستقبل کیلیے مصروف عمل ہے اور ہماری ایڈورٹائزنگ اس بات کی عکاس ہے۔یونی لیور اس بات کا بھی اعتراف کرتا ہے کہ پی اے ایس ایوارڈز میں ہماری کامیابی میں ہماری پارٹنر ایجنسیوں کا بھی بڑا ہاتھ ہے۔ہم پاکستان بھر میں یونی لیورکی ایڈورٹائزنگ میں جدت اور کری ایٹویٹی پر اپنی مارکیٹنگ ٹیموں اور پارٹنرز کی لگن اور جذبے کے بھی شکر گزار ہیں۔ واضح رہے کہ یہ ایوارڈز2011 سے ہر سال بہترین ایڈورٹائزنگ پر دیے جاتے ہیں ۔
Load Next Story