فائنل میں شکست بھارتی شہری میکسویل کی اہلیہ پر ہتک آمیز جملے کسنے لگے

آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کو شکست ہندوستانی شائقین کرکٹ کو ہضم نہ ہوسکی

آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کو شکست ہندوستانی فینز کو ہضم نہ ہوسکی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

آئی سی سی ورلڈکپ 2023ء کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں بھارت کو شکست ہندوستانی کرکٹ شائقین کو ہضم نہ ہوسکی اور انہوں نے آسٹریلوی بلے باز میکسویل کی اہلیہ پر ہتک آمیز جملے کسنے شروع کردیے۔

آسٹریلیا کے جارح مزاج بیٹر گلین میکسویل کی بھارتی نژاد اہلیہ وینی رامن کو سوشل میڈیا پر ہندوستانی کرکٹ شائقین کی جانب سے غیر مناسب کمنٹس اور گالیاں دی گئیں۔ متعدد صارفین نے وینی رامن کے انسٹا گرام کے تبصروں کے سیکشن میں ہتک آمیز جملے کسے۔

مزید پڑھیں: بھارتی شائقین کی آسٹریلوی بیٹر کی بیوی اور ایک سالہ بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں


فوٹو اینڈ ویڈیو اَپ لوڈنگ سائٹ انسٹاگرام پر وینی رامن نے اسٹوری شیئر کی، جس میں انہوں نے نفرت آمیز دھمکیاں دینے والوں کے نام پیغام میں لکھا کہ ''یہ سب کہنے کی ضرورت تو نہیں ہے لیکن بطور بھارتی اپنے اس ملک کو سپورٹ کرنا جس میں آپ پیدا ہوئے، پلے بڑھے اور سب سے بڑھ کر اس ٹیم کو سپورٹ کرنا جس کے لیے آپ کے شوہر اور آپ کے بچوں کے والد کھیلتے ہیں آپ کا حق ہے تاہم بے سبب غصہ کرنے کے بجائے پُرسکون رہیں اور اپنے غصے کا رخ دنیا کے زیاہ اہم مسائل کی طرف موڑ دیں''۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ میں شرمناک شکست؛ مودی کا آسٹریلوی کپتان کیساتھ تضحیک آمیز رویہ

قبل ازیں میگا ایونٹ میں ہوم گراؤنڈ پر شرم ناک شکست کے بعد بھارتی کرکٹ شائقین آپے سے باہر ہوگئے تھے۔ فائنل میں سنچری بنانے والے آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ کی بیوی اور ایک سالہ بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں بھی دیں تھی۔

Load Next Story