اسرائیل سے جنگ بندی معاہدے کے قریب ہیں اسماعیل ہنیہ

جنگ بندی سے متعلق اپنا موقف ثالثوں تک پہنچا دیا ہے، رہنما حماس


ویب ڈیسک November 21, 2023
عارضی جنگ بندی معاہدے کے تحت 300 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جا سکتا ہے:فوٹو:فائل

حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل سے جنگ بندی معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں رہنما حماس اسماعیل ہنیہ کا کہنا تھا کہ حماس نے اسرائیل سے جنگ بندی کے بارے میں اپنا موقف ثالثوں اور قطر کے بھائیوں تک پہنچا دیا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگ بندی کے عارضی معاہدے کے تحت ابتدائی 5 روز میں زمینی حملے بند اور فضائی حملوں کو کم کیا جائے گا جبکہ اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی بچوں اور خواتین سمیت 300 فلسطینیوں کو رہا کیا جائے گا۔

دوسری جانب اسرائیل کے جنگی طیاروں نے گزشتہ رات مغربی کنارے میں بمباری کی۔ اسرائیلی کی جانب سے نوسیرت پناہ گزین کیمپ پر فضائی حملے میں 17 افراد شہدی ہوگئے۔ عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے اسرائیل 7 اکتوبر سے اب تک اسپتالوں اور طبی مراکز پر 335 حملے کرچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں