ورلڈکپ 2027 اگلے راؤنڈ میں رسائی نہ ہونے کا ڈر بھارت فارمیٹ تبدیلی پر بضد

برطانوی میڈیا کی رپورٹس نے نئے انکشافات کردیئے


ویب ڈیسک November 21, 2023
برطانوی میڈیا کی رپورٹس نے نئے انکشافات کردیئے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

اگلے راؤنڈ میں رسائی ناہونے کے ڈر سے بھارت 2027 کا آئی سی سی ورلڈکپ فارمیٹ تبدیل کرنے پر بضد ہوگیا۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پر سال 2027 کے ورلڈکپ کو 10 ٹیموں تک محدود رکھنے کیلئے دباؤ بڑھانے لگا۔

آئی سی سی 2 سال قبل 2027 میں 14 ٹیموں کے ہمراہ میگا ایونٹ کروانے کو حتمی شکل دے چکا ہے جبکہ ٹورنامنٹ فارمیٹ کے نشریاتی حقوق بھی فروخت کر دئیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ میں شرمناک شکست؛ مودی کا آسٹریلوی کپتان کیساتھ تضحیک آمیز رویہ

بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 10 ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جبکہ سال 2027 میں شیڈول ورلڈکپ میں 14 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

مزید پڑھیں: حالیہ فتح ورلڈکپ 2015 سے بڑی ہے، آسٹریلین اسٹارز خوشی سے جھوم اٹھے

دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) بھارتی مطالبے پر تاحال راضی نہیں ہوا ہے۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 2027 ورلڈکپ کے دوران ٹیموں کو 7،7 کے گروپس میں تقسیم کیا جائے گا ، بعدازاں دونوں گروپس سے 3،3 ٹیمیں سپر سکس اور پھر سیمی فائنل کیلئے راہ ہموار کریں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔