شکست خوردہ بھارتی فینز نے آسٹریلوی سمجھ کر ’’کیوی کرکٹر‘‘ کو نشانے پر رکھ لیا

نیوزی لیںڈ کے آل راؤنڈر جمی نشیم نے نازیبا میسجز کے اسکرین شارٹ شیئر کردیئے

نیوزی لیںڈ کے آل راؤنڈر جمی نشیم نے نازیبا میسجز کے اسکرین شارٹ شیئر کردیئے (فوٹو: سوشل میڈیا)

آسٹریلیا کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر فائنل ہارنے کے بعد بھارتی فینز نے آسٹریلوی سمجھ کر کیوی کرکٹر کو نشانے پر رکھ لیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اتوار کو نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈکپ فائنل میں شکست کے بعد انتہا پسند بھارتی کرکٹ فینز نے کیوی کرکٹر جمی نشیم کو نازیبا کمنٹس کیے جس کے اسکرین شارٹس سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہے ہیں۔

کیوی کرکر جمی نشیم نے اپنے انسٹاگرام کے ڈی ایم پر موصول ہونے والے پیغامات کے اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے کہا میں نے کیا چیز مِس کردی ہے؟۔
بھارتی فینز کی بدسلوکی کا جواب مزاحیہ انداز میں دیتے ہوئے کہا کہ فائنل میں بھارت کو آسٹریلیا نے شکست دی ہے اور نیوزی لینڈ ایک الگ ملک ہے۔

مزید پڑھیں: فائنل میں شکست؛ بھارتی فینز میکسویل کی اہلیہ کو توہین آمیز جملے کسنے لگے


کیوی کرکٹر نے بھارتی فینز کے رویے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ کھیل لوگوں کو جذباتی بناتے ہیں لیکن آپ کو اپنے غصے پر قابو رکھنا آنا چاہیے۔

مزید پڑھیں: بھارتی شائقین کی آسٹریلوی بیٹر کی بیوی اور ایک سالہ بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں

انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم ایسی نفرت کہاں سے آتی ہے لیکن ان شائقین کو چاہیے کہ اپنی توانائی کسی اچھی جگہ استعمال کریں، فائنل میں آسٹریلیا ٹاس سے لے کر میچ کی آخری گیند تک بہترین ٹیم تھی اور اس بات کو سب کو تسلیم کرنا پڑے گا۔

مزید پڑھیں: ورلڈکپ میں شرمناک شکست؛ مودی کا آسٹریلوی کپتان کیساتھ تضحیک آمیز رویہ

قبل ازیں بھارتی فینز کی جانب سے ورلڈکپ فائنل کی شکست کے بعد آسٹریلوی کرکٹر ٹریوس ہیڈ کی اہلیہ اور ایک سالہ بیٹی کو ریپ کرنے جبکہ بھارتی نژاد گلین میکسویل کی اہلیہ پر بھی نازیبا جملے کسے تھے۔

Load Next Story