ہانیہ عامر کی بھارتی ریپرکو سالگرہ کی مبارکباد سوشل میڈیا پر وائرل

بھارتی ریپر نے بھی مبارک باد کا جواب گرمجوشی سے دیا


ویب ڈیسک November 21, 2023
دونوں اسٹارز کا ایک دوسرے کے لیے پیغام خوشگوار سرپرائز ہے، مداح:فوٹو:فائل

ہانیہ عامر کی مشہور بھارتی ریپر کو سالگرہ کی مبارک باد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اداکارہ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر پوسٹ میں بھارتی ریپر 'بادشاہ' کو سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ شہرکے سب سے برے لڑکے کو سالگرہ مبارک۔ ہانیہ عامر نے بادشاہ کے ساتھ اپنی بلیک اینڈ وائٹ تصویر بھی شیئرکی۔

ہانیہ عامرکے بادشاہ کے لیے نیک خواہشات کے اظہار کرنے کوبھارت اور پاکستان میں رہنے والے دونوں کے مداحوں نے خوشگوار سرپرائز قراردیا۔

آدیتیہ پرتیک سنگھ جو پوری دنیا میں 'بادشاہ ' کے نام سے مشہور ہیں نے ہانیہ عامر کی مبارک باد کا جواب بھی گرمجوشی سے دیا۔ بادشاہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا شکریہ ، آپ انتہائی ٹیلنٹڈ شخصیت ہیں۔

ہانیہ عامر اور بادشاہ کی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ تعلقات کے دوران دونوں ممالک کے سیلبریٹز کی جانب سے ایک دوسرے کے لیے مثبت پیغامات اچھا قدم ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں