’دو ٹکے کی لڑکی‘ کا ڈائیلاگ عام خواتین کیلیے نہیں تھا عدنان صدیقی
کسی کردار کو حقیقی زندگی سے ملانا درست نہیں، اداکار
اداکار عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ مشہور ڈرامے کا ڈائیلاگ ' دو ٹکے کی لڑکی' عام خواتین کے لیے نہیں کردار کے لیے تھا۔
اداکار عدنان صدیقی نے ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں مشہور ڈرامے ' میرے پا س تم ' ہو میں ادا کیے گئے ڈائیلاگ 'دو ٹکے کی لڑکی' سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا یہ ڈائیلاگ ڈرامے کی مرکزی کردار مہوش کے لیے تھا عام خواتین کے لیے نہیں۔ اس ڈائیلاگ کا مقصد کسی کی توہین کرنا نہیں تھا۔
عدنان صدیقی نے کہا کہ ڈائیلاگ سے متعلق رائٹر خلیل الرحمٰن قمر سے بات کی تھی تاہم انہوں نے کہا کہ یہ تمام خواتین کے لیے نہیں بلکہ ڈرامے میں اپنے شوہر کو دھوکہ دینے والی عورت کے لیے ہے۔ ناظرین ڈرامے کے کسی بھی کردار کو حقیقی زندگی سے نہ ملائیں اور حقیقت اور تصور میں فرق کی اہمیت کو سمجھیں۔