کرکٹ بورڈ کے بعد ہاکی فیڈریشن میں بھی بڑی تبدیلیاں

سابق اولمپئین کلیم اللہ کی سربراہی میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی کو فارغ کردیا گیا


Muhammad Yousuf Anjum November 21, 2023
سابق اولمپئین کلیم اللہ کی سربراہی میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی فارغ (فوٹو: ایکسپریس ویب)

کرکٹ بورڈ کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے بھی بڑی تبدیلیوں کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کرکٹ کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم میں بھی تبدیلیوں کی لہر چل پڑی، پی ایچ ایف صدر خالد سجاد کھوکھر نے کلیم اللہ کی سربراہی میں کام کرنے والی قومی سیلیکشن کمیٹی کو ختم کردیا، کلیم اللہ خان کو چیف سلیکٹر سے ہٹاکر آبزرور بنادیا گیا ہے۔

نئی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین آصف باجوہ ہوں گے، اولمپیئن انجم سعید، اولمپیئن ذیشان اشرف، اولمپیئن کامران اشرف کو بھی سلیکشن کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔ قومی ٹیم کے منیجر اولمپیئن شہباز احمد سینئر، ہیڈ کوچ رویلمنٹ آلٹمنز ہوں گے۔ کوچز میں اولمپیئن شفقت ملک، اولمپیئن کاشف جواد جبکہ ویڈیو انالسٹ ابوزر امراؤ ہوں گے۔

مزید پڑھیں: پاکستان ہاکی فیڈریشن میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا آغاز

فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلئے اولمپیئن وسیم فیروز مینجر، چیف کوچ اولمپیئن قمر ابراہیم، اولمپیئن محمد عثمان اور اولمپیئن ایم خالد کوچز ہوں گے۔ اولمپیئن ناصر علی اور انٹرنیشنل رانا شفیق کو پی ایچ ایف کوآرڈی نیٹر بناکر نواز دیا گیا ہے۔

پی ایچ ایف صدر خال کھوکھر کے مطابق اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ کی میزبانی واپس لیے جانے میں ایف آئی ایچ کے سابق صدر نریندر بٹرا کا بھی ہاتھ ہے، کچھ ممالک نے سیکیورٹی خدشات کا بھی اظہار کیا تھا جس کے بعد ہم سے اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ کی میزبانی واپس لی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: جونیئر ہاکی ٹیم میں بھی سیاست شروع! ہیڈکوچ کے بغیر ٹیم ملائیشیا روانہ

انہوں ںے کہا کہ ہمارے بھارتی ہاکی فیڈریشن کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں لیکن ہمارا ان سے موازنہ نہیں کیا جانا چائیے، ہمیں سالانہ 65 لاکھ روپے کا بجٹ ملتا ہے جبکہ بھارت میں ڈھائی ارب روپے کا بجٹ ہاکی کے لیے مختص ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ایچ ایف کے خزانے میں اس وقت صرف 35 ہزار روپے ہیں، خالد سجاد کھوکھر نے اعتراف کیا کہ سندھ حکومت دس کروڑ سالانہ دیتی ہے، اس گرانٹ کے لیے سندھ بنک میں الگ سے اکاونٹ کھولاگیا۔

قبل ازیں ہاکی فیڈریشن میں ہونے والی مبینہ کرپشن کی تحقیقات شروع کی گئی تھی، اس ضمن میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے وفاقی وزارت برائے بین الصوبائی رابطہ کے توسط سےاہم دستاویزات بھی حاصل کرلیں تھی۔

دوسری جانب قومی فیڈریشن کے تحت جعلی قومی ویمن ہاکی کیمپ لگا کرلاکھوں روپے کی رقم خورد برد کرنے کا انکشاف ہوا ہے، پی ایچ ایف اکاؤنٹ سے رقم یکم مارچ 2017 کو نکالی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں