ڈالر کی قدر میں 18 پیسے کی کمی

ڈالر کی قدر 285روپے 78پیسے پر بند ہوئی


Ehtisham Mufti November 21, 2023
ڈالر کی قدر 285روپے 78پیسے پر بند ہوئی

ملکی درآمدات کا حجم گھٹنے برآمدات اور ترسیلات زر بڑھنے سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی اور معیشت میں اصلاحات کے نتیجے میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری میں 7فیصد کے اضافے سے منگل کو مسلسل چوتھے سیشن میں بھی ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

منگل کو کاروبار کے آغاز سے ہی انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 50پیسے کی کمی سے 285 روپے 43پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی تاہم وقفے وقفے سے ڈیمانڈ آنے سے محدود پیمانے کا اتارچڑھاؤ بھی دیکھا گیا۔

نتیجتا کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 18پیسے کی کمی سے 285روپے 78پیسے پر بند ہوئی ۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 25پیسے کی کمی سے 287روپے 25پیسے پر بند ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں