آئی سی سی نے سری لنکا سے انڈر19 ورلڈکپ کی میزبانی واپس لے لی

سری لنکن کرکٹ ٹیم پر پابندی ختم کردی ہے، ترجمان آئی سی سی

سری لنکن کرکٹ ٹیم پر پابندی ختم کردی ہے، ترجمان آئی سی سی (فوٹو: کرک انفو)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سری لنکا سے انڈر 19 ورلڈکپ کی میزبانی واپس لے لی۔

آئی سی سی ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے بعد ترجمان نے سری لنکن کرکٹ ٹیم پر پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا، اب آئی لینڈرز کی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ میچز میں شرکت کرتی رہے گی تاہم فنڈز کی نگرانی آئی سی سی خود کرے گا۔

دوسری جانب انڈر 19 ورلڈکپ کی میزبانی جنوبی افریقا کے سپرد کردی گئی ہے جو اب جنوری میں میگا ایونٹ کی میزبانی کے فرائض سرانجام دے گا۔

مزید پڑھیں: اہم بیٹھک؛ سری لنکن بورڈ کی معطلی سمیت ون ڈے سپر لیگ کی بحالی پر غور


آئی سی سی کی جانب سے ویمنز میچ آفیشلز کی فیس مردوں کے برابر کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، جنوری سے ویمنز مقابلوں میں ایک نیوٹرل امپائر کی تقرری کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹی20 میں آزمائشی بنیادوں پر اسٹاپ کلاک متعارف کرانے پر اتفاق کیا۔ گھڑی کا استعمال اوورز کے درمیان لگنے والے وقت کو منظم کرنے کے لیے کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: سری لنکن کرکٹ بورڈ کو جے شاہ چلا رہے ہیں، سربراہ عبوری کمیٹی

اگر باؤلنگ ٹیم پچھلا اوور مکمل ہونے کے 60 سیکنڈ کے اندر اگلا اوور کرنے کے لیے تیار نہیں ہوتی ہے تو تیسری بار اننگز میں 5 رنز کا جرمانہ عائد کیا جائے گا
Load Next Story