بھارت ورلڈکپ فائنل کے دوران ٹی وی بند کرنے پر باپ نے بیٹے کو قتل کردیا

آسٹریلیا نے ورلڈکپ فائنل میں بھارت کو شرمناک شکست سے دوچار کیا


ویب ڈیسک November 21, 2023
آسٹریلیا نے ورلڈکپ فائنل میں بھارت کو شرمناک شکست سے دوچار کیا، فوٹو: فائل

بھارت میں ورلڈکپ فائنل میچ کے دوران ٹی وی بند کرنے پر والد نے غصے میں آکر اپنے بیٹے کو بیدردی سے مار مار کر قتل کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے ساتھ ورلڈکپ فائنل میچ میں اپنی ٹیم کو ہارتے دیکھتے کر نوجوان نے غصے میں آکر ٹی وی ہی بند کردیا لیکن والد نے بیٹے سے ٹی وی کھولنے پر اصرار کیا۔

جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔ باپ نے بیٹے کو بیدردی سے پیٹا اور ٹی وی کے کیبل سے گلا گھونٹ دیا جس سے بیٹے کی موت واقع ہوگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ باپ نشہ کیا کرتا تھا جس پر اس کی بیٹے سے تکرار رہتی تھی اور پہلے ہم یہی سمجھے کہ باپ نے نشہ کرنے سے روکنے پر بیٹے کو قتل کیا ہے تاہم شواہد سامنے آنے پر نئی کہانی سامنے آئی۔

اہل محلہ نے بتایا کہ باپ بیٹے میں جھگڑا رہتا تھا تاہم قتل کے روز جھگڑے کی وجہ نشہ نہیں میچ کے دوران ٹی وی بند کرنا تھی۔

پولیس قاتل باپ گنیش پرساد کو حراست میں لے لیا اور مقتول بیٹے دیپک کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں