ملیے ایٹانا سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی تخلیق کردہ انسٹاگرام ماڈل

ایٹانا صرف چند مہینوں میں ہی ایک لاکھ سے زیادہ فالووَرز کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں کامیاب رہی ہے


ویب ڈیسک November 22, 2023
[فائل-فوٹو]

ایٹانا لوپیز عرف 'فِٹ ایٹانا' کو صرف چار ماہ ہوئے ہیں انسٹاگرام پر آئے ہوئے، لیکن اس نے 110,000 سے زیادہ فالوورز اپنے نام کرلیے ہیں اور ماہانہ آمدنی 4,000 یورو سے زیادہ ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں اس ماڈل کا حقیقت میں کوئی وجود نہیں؟۔

غیر حقیقی ماڈلز یعنی ورجوئل ماڈلز کچھ سالوں سے آن لائن ہیں اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی آمد نے انہیں زیادہ حقیقت پسندانہ اور زیادہ مقبول بنا دیا ہے اور اس میں کافی زیادہ مقبول AI کی تخلیق کردہ ایٹانا ہے۔

ایٹانا بارسیلونا سے تعلق رکھنے والی ایک خوبصورت، گلابی بالوں والی ماڈل ہے جو صرف چند مہینوں میں ہی ایک لاکھ سے زیادہ فالووَرزکو اپنی طرف متوجہ کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ وہ صرف اپنی تصاویر پوسٹ کرتی ہے کیونکہ ویڈیو اس کی ڈیجیٹل شکل کے نقلی پن کو تھوڑا بہت بےنقاب کرسکتا ہے تاہم اس کی ہر ایک تصویر کو دسیوں ہزار لائکس اور سیکڑوں تبصرے ملتے ہیں۔

ایٹانا کی مقبولیت نے اس کے تخلیق کاروں کے لیے ایک مستحکم ماہانہ آمدنی کا انتظام کیا ہوا ہے جن کا دعویٰ ہے کہ وہ ماہانہ 4,000 یورو سے زیادہ کماتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں