قومی ٹیم کے ساتھ نوجوان کوچز لگانے پر جاوید میانداد ناراض

بابراعظم کو کپتانی سے انہوں نے ہٹایا جنہیں کرکٹ نہیں آتی، سابق ٹیسٹ کپتان

فوٹو: فائل

سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میانداد نے قومی ٹیم کے ساتھ نوجوان کوچز لگانے پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوچز اور کھلاڑیوں کے درمیان عمر کا فرق ہونا چاہیے، عمر کا فرق نہیں ہوگا تو عزت بھی نہیں ہوگی، بابراعظم کو پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت سے انہوں نے ہٹایا جنہیں کرکٹ نہیں آتی۔


جاوید میانداد نے کہا آسٹریلیا کے خلاف سرفراز احمد کو نہ صرف پاکستان ٹیم میں شامل کیا جانا چاہیے تھا بلکہ ان کو تجربہ کی وجہ سے کپتان بھی ہونا چاہیے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچز لگانا سینئر کرکٹرز کی توہین ہے، انہوں نے سوال کیا کہ کیا ہمارے سینئرز کرکٹرز کرکٹ نہیں سیکھا سکتے؟۔
Load Next Story