وزارت ہوابازی کی ویب سائٹ ہیک ہونے کے بعد بحال

ویب سائٹ کھولنے پر نامعلوم زبان میں پیغام دکھائی دینے لگے، آئی ٹی ماہرین ویب سائٹ بحال کرنے میں کامیاب ہوگئے

فوٹو: فائل

ہیکرز نے وزارت ہوابازی کی ویب سائٹ ہیک کرلی، ویب سائٹ وزٹ کرنے پرنامعلوم زبان کا پیغام دکھائی دینے لگا،آئی ٹی ماہرین نے بعدازاں ویب سائٹ بحال کردی۔

منگل کی شام وزارت ہوابازی کی ویب سائٹ پرسائبر حملہ کرکے ہیکرزنے ویب سائٹ ہیک کی،جس کے بعد وزارت ہوابازی کا لنک کھولنے پرانگریزی زبان کی تفصیلات کے بجائے کسی دوسری انجانی غیر ملکی زبان کے پیغام اسکرین پردکھائی دینے لگے۔


مذکورہ صورتحال کے پیش نظر آئی ٹی ماہرین نے فوری طور پر ویب سائٹ کی بحالی کا کام شروع کیا اور کچھ وقت کے بعد ویب سائٹ کو بحال کردیا گیا۔

اس سے قبل بھی کئی وفاقی اداروں کو اس قسم کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ہے،جس کے دوران سرکاری اداروں کی ویب سائٹ کو کئی گھنٹے تک ہیک کیا گیا۔
Load Next Story