برطانیہ 110 برس میں قدرتی آفات کے ہاتھوں دیوالیہ ہوجائے گا تحقیق

رپورٹ کے مطابق قدرتی آفات کے سبب ہونے والے مالی نقصانات کی سالانہ نمو 11.2 فی صد کے قریب ہے


ویب ڈیسک November 23, 2023

ایک تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ برطانیہ 110 برس کے اندر قدرتی آفات کے ہاتھوں دیوالیہ ہوجائے گا۔

ماحولیاتی نگرانی اور ڈیٹا منیجمنٹ کمپنی کِسٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق ان آفات کے سبب ہونے والے مالی نقصانات کی سالانہ نمو 11.2 فی صد کے قریب ہے۔ جس کی بڑی وجہ موسمیاتی تغیر کے سبب شدت اختیار کرتا موسم ہے۔

برطانیہ کی جی ڈی پی کی موجودہ شرح نمو 4.1 فی صد ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ اگر یہ رجحان جاری رہا تو قدرتی آفات کے سبب ہونے والا نقصان 2134 تک حکومت کی آمدن سے بڑھ جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق اس معاملے میں برطانیہ کے لیے سیلاب سب سے مہنگی قدرتی آفت ثابت ہوگی اور صرف اس آفت کے سبب آئندہ دہائی میں 42.54 ارب ڈالرز کا نقصان ہوگا۔ جبکہ گزشتہ دہائی یعنی 2010 سے 2019 کے درمیان برطانیہ کو تقریباً 7.91 ارب ڈالرز کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

گروس ڈومیسٹک پروڈکشن (جی ڈی پی) تمام کمپنیوں، حکومتوں اور افراد کی سرگرمیوں کا تخمینہ ہوتا ہے جس کا استعمال ملکی معیشت کے اچھا یا برا ہونے کے متعلق جاننے کے لیے کیا جاتا ہے۔

کسٹرز سے تعلق رکھنے والے سینئر ماہر موسمیات ژوہان جیک کا کہنا تھا کہ خطرناک حد تک تیزی کے ساتھ بڑھنے والے موسمیاتی تغیر کے ساتھ اس تحقیق کے نتائج انتہائی تشویش ناک ہیں لیکن یہ مکمل طور پرغیر متوقع نہیں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں