ٹرانس جینڈر پلیئرز کے ویمنز کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد
اگر کوئی بھی مرد آپریشن کے بعد خاتون بنتا ہے تو اسے خواتین کی کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں ہوگی، آئی سی سی
ٹرانس جینڈر کرکٹرز کے ویمنز انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کردی گئی۔
رواں برس انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے والی پہلی ٹرانس جینڈر پلیئر بننے والی ڈینیلی مک گیہے اب مزید ویمنز انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیل سکیں گی۔
آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگر کوئی بھی مرد آپریشن کے بعد خاتون بنتا ہے تو اسے خواتین کی کرکٹ کھیلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
یاد رہے کہ 29 سالہ مک گیہے کا تعلق آسٹریلیا سے ہے تاہم وہ 2020 میں کینیڈا منتقل ہوئے اور وہاں پر مرد سے عورت بن گئے اور کینیڈا کی جانب سے ویمنز ٹی 20 امریکاس کوالیفائر کھیلا۔
کھیل کی رفتار بڑھانے کیلیے کرکٹ میں 'اسٹاپ کلاک' استعمال ہوگا
کھیل کی رفتار بڑھانے کیلیے کرکٹ میچ میں ،اسٹاپ کلاک' متعارف کرایا جائے گا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کھیل کی رفتار میں اضافے کیلیے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے جس کے تحت اوورز کے درمیان میں ایک اسٹاپ کلاک استعمال کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیاکپ: سلو اوور ریٹ پر پاکستان اور بھارت کی ٹیموں پر جرمانہ
بولنگ ٹیم کو 60 سیکنڈ کے اندر ہی اگلا اوور شروع کرنا ہوگا، ایک اننگز کے دوران اگر فیلڈنگ ٹیم 3 مرتبہ اوور شروع کرنے میں تاخیر کا شکار ہوئی تو پھر اس پر 5 رنز کی پنالٹی عائد کی جائے گی۔
اس اقدام کی بھارت میں آئی سی سی چیف ایگزیکٹیوز میٹنگ میں منظوری دی گئی تاہم اس کا نفاذ صرف مینز ون ڈے اور ٹی 20 انٹرنیشنلز میں ہوگا اور دسمبر سے اپریل 2024 تک اس کا ٹرائل ہوگا۔